دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر آخر کہاں موجو ہے؟۔۔۔ اور اس گھر کا مالک کون ہے؟۔۔۔

                     اسلام علیکم!!!!!!!

قارئین!!! ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس دنیا میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا مہنگا ترین گھر نہ تو یورپ میں ہے اور نہ ہی امریکا میں۔ جی ہاں!! آپ سُن کر یقیناً چونک جائیں گے کہ بنایا جانے والا سب سے مہنگا ترین گھر اس وقت انڈیا میں موجود ہے۔ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگا ترین گھر اس وقت انڈیا کے شہر ممبئی میں بنایا گیا ہے۔ اور اس مہنگے ترین لکثری گھر کے مالک پورے انڈیا کے مشہور ترین بزنس مین مُکیش امبانی ہیں۔ اس گھر کو پورے بھارت میں Antilia mukesh ambani House کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مُکیش امبانی کا یہ گھر 27 منزلوں پر مشتمل ہے۔ جوکہ کئی ایسٹیمیٹس کے مطابق اس 27 منزلہ گھر کی قیمت تقریباً 2 بلین ڈالرز یعنی کہ 15 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی بنتی ہے۔ اب کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دنیا کا مہنگا ترین گھر Antilia house نہیں بلکہ Buckingham palace دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر ہے۔ کیونکہ buckingham palace کی قیمت تقریباً 5 بلین ڈالرز ہے۔ مگر آپ کو بتاتے چلیں کہ حقیقت میں buckingham palace ایک کراؤن پراپرٹی ہے جبکہ antilia house ایک پرائیویٹ پراپرٹی ہے۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ Antilia house پوری دنیا کا سب سے مہنگا ترین پرائیویٹ گھر ہے تو ایسا کہنا بلکل غلط نہ ہوگا۔ اس مہنگے ,, عالیشان اور لکثری ترین گھر میں آخر ایسا کیا ہے؟ جوکہ یہ پوری دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر کہلایا جاتا ہے۔ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین!! دراصل Antilia house میں کئی کمرے ایسے ہیں جن کی چھتیں کافی زیادہ بڑی ہیں۔ جس وجہ سے یہ 27 منزلہ گھر دیکھنے میں 60 منزلہ لگتا ہے۔ اس گھر کے شروع کے 6 فلورز پر ایک عالیشان کار پارکنگ ایریا بنا ہوا ہے۔ حیرت انگیز طور پے اس کار پارکنگ ایریا میں 170 گاڑیاں ایک ہی وقت میں باآسانی پارک کی جا سکتی ہیں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ اور خاص طور پے بھارت کے رہنے والے لوگ تو یہ بخوبی جانتے ہی ہوں گے کہ بھارتی بزنس مین مُکیش امبانی لکثری اور مہنگی ترین گاڑیوں کے کتنے شوقین ہیں۔ بس اسی وجہ سے ان کی کار کولیکشن میں تقریباً 169 کارز موجود ہیں۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس گھر میں کار پارکنگ ایریے کے ساتھ ساتھ ایک کار سروس اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے۔ جہاں صرف Ambani family کی گاڑیاں ہی سروس کی جاتی ہیں۔ اگر  مکیش امبانی صاحب کا گاڑی پر سفر کرنے کا مُوڈ نہ ہو تو ان کے پاس ہر وقت ہیلی کاپٹر کا آپشن بھی موجود رہتا ہے۔ جی ہاں!! antilia house کی چھت پر 3 ہیلی پیڈز بھی بنائے گئے ہیں۔ کار پارکنگ سے راستہ سیدھا ایک عالیشان لابی کی طرف جاتا ہے جہاں حیرت انگیز طور پے 27 منزلہ گھر کے ہر فلور پر کچھ ہی سیکنڈز میں پہنچنے کے لئے 9 لفٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ مکیش امبانی کی فیملی کے علاوہ اگر کوئی دوسرا شخص ان لفٹس پر اُوپر جانا چاہے تو یہ لفٹس صرف اُس فلور تک ہی جاتی ہے جہاں تک اُسے جانے کی اجازت ہو۔ اس کے بعد اس کے گھر کے اوپر والے دو فلورز پر ایک انٹرٹینمنٹ سینٹر بنایا گیا ہے۔ جہاں جِم ,, ڈانس اسٹوڈیو ,, یوگا اسٹوڈیو ,, سویمنگ پولز ,, اور آئس کریم اور جوس پارلر کے علاوہ اور بھی بہت سے انٹرسٹنگ سپوٹس موجود ہیں۔ جیسے ہی ان فلورز سے اوپر بڑھا جائے تو ایک Spa saloon اور massage room دیکھنے کو ملے گا۔ اور پھر اس کے ساتھ ہی ایک بہت بڑا عالیشان اور لکثری ترین ہال بھی موجود ہے جسے مختلف قسم کے ایونٹس کے حساب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر انٹرٹینمنٹ کی بات کی جائے تو Antilia house میں ایک سینیما بھی بنایا گیا ہے جہاں 50 افراد آسانی کے ساتھ مووی انجوائے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس گھر میں بےشمار ٹیرسس اور بالکونیز موجود ہیں جہاں خوبصورت پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس گھر کی دیواروں پر بھی پلانٹس لگائے گئے ہیں جن کا مقصد گرمی کے سیزن میں antilia house کی دیواروں اور اندر کے کمروں کو ٹھنڈا رکھنا ہے۔ اب بات اگر ٹھنڈک کی ہو ہی رہی ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ جب ممبئی میں جون جولائی کی سخت گرمی میں ٹمپریچر "40 ڈگری سینٹی گریڈ" تک پہنچ جاتا ہے تو اُسی وقت antilia house کے ایک حصے میں حیرت انگیز طور پے "مائنس 10 ڈگری" بھی ہوتا ہے۔ جی بلکل!! اس گھر میں ایک ونٹر ونڈر لینڈ بھی بنایا گیا ہے جوکہ Snow genrators کی مدد سے Artificial snow بناتے ہیں۔ لیحاظہ ممبئی شہر کی کڑکتی گرمی میں صرف antilia house میں ہی برف کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Where is the most expensive house in the world? And who is the owner of this house?
Where is the most expensive house in the world?

قارئین!! اس عالیشان لکثری گھر کا ڈیزائن Chicago کی ایک آرکیٹیکچر کمپنی Perkins and wills نے کیا تھا جبکہ اس گھر کے انٹیرئیر ڈیزائن کا کام آسٹریلیا کی ایک کپنی Cimic group نے کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس گھر کی کنسٹرکشن میں زیادہ تر ماربل ,, کرسٹل اور موتیوں کا کام کروایا گیا ہے۔ دنیا بھر کی تمام جدید سہولیات اس گھر میں ہونے کے ساتھ ساتھ اس گھر میں ایک مندر بھی موجود ہے۔ اور کئی ہندو دیوی کے اسٹیچوز بھی اس گھر میں بنائے گئے ہیں۔ یہاں حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ یہ 4 لاکھ اسکئیر فُٹ کی بلڈنگ صرف اور صرف 5 لوگوں کے رہنے کے لئے بنائی گئی تھی۔ یعنی کہ mukesh ambani ,, ان کی بیوی Nita ambani اور ان کے 3 بچوں کے لئے۔ مگر اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان 5 لوگوں کی خدمت کے لئے اور اس لکثری ترین گھر کی سیکیورٹی کے لئے اس گھر میں تقریباً 600 لوگوں کا سٹاف بھی موجود ہے۔ جن میں ڈرائیورز ,, شیفس ,, کلینرز ,, سیکیورٹی اسٹاف ,, الیکٹریشن اور اس کے ساتھ ساتھ پلمبرز بھی شامل ہیں۔ اب ان 600 لوگوں کی رہائش کے لئے antilia house میں ایک الگ سے پورا فلور تیار کیا گیا ہے جہاں یہ سارا سٹاف رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین!! یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس لکثری اور دنیا کے مہنگے ترین 27 منزلہ گھر کے مالک یعنی کہ مکیش امبانی Reliance industries limited کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کمپنی کے چئیرمین بھی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ مکیش امبانی پورے انڈیا کے ساتھ ساتھ پورے ایشیا کے سب سے امیر ترین انسان بھی کہلائے جاتے ہیں۔ جیسے کہ انڈیا آبادی کے لیحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بھی مانا جاتا ہے۔ تو اس کی ایکسپورٹس کا ایک بہت بڑا حصہ مکیش امبانی کے ہاتھ میں ہے۔ یہ کوئی عام سی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ بس اسی وجہ سے مکیش امبانی پوری دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ جی ہاں!! آپ کو ایک اور چونکا دینے والی بات بتاتے چلیں کہ 52 بلین ڈالرز یعنی کہ 3900 سے زائد ارب روپے کے مالک مکیش امبانی کا شمار اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ امیر ترین لوگوں میں پندرہویں نمبر پر کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                     《 اللہ حافظ 》